پولیس نے بلوچستان اسمبلی کے داخلی دروازے کو بکتر بند گاڑی سے توڑ دیا ،ٹکر لگنے سے تین ارکان اسمبلی زخمی

جمعہ 18 جون 2021 21:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) پولیس نے بلوچستان اسمبلی کے داخلی دروازے کو بکتر بند گاڑی سے توڑ دیا ،ٹکر لگنے سے تین ارکان اسمبلی زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بلوچستان اسمبلی کے داخلی دروازے کو بکتر بند گاڑی سے توڑ دیا اس موقع پر گاڑی اور دروازے سے ٹکر کے نتیجے میں اسمبلی کے تین ارکان عبدالرحیم مینگل، عبدالواحد صدیقی اور شکیلہ نوید دہوارزخمی بھی ہوئے