آئندہ مالی سال2021-22کے بجٹ میںثقافت وسیاحت کے ترقیاتی بجٹ میں دو ارب سے بڑھاکر12ارب کردیاگیا

جمعہ 18 جون 2021 21:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) آئندہ مالی سال2021-22کے بجٹ میںثقافت وسیاحت کے ترقیاتی بجٹ میں دو ارب سے بڑھاکر12ارب کردیاگیاہے جسکی وجہ سے اہم منصوبوں کی تکمیل ہوسکے گی بجٹ دستاویزات کے مطابق منصوبوں میںمڈکلاشٹ چیئرلفٹ،پاکستان کاپہلاموٹرسپورٹس ارینہ،ارباب نیازسٹیڈیم ،حیات آباد اورکالام کرکٹ سٹیڈیم،ملاکنڈاورہزارہ ڈویڑن میں سیاحتی شاہرائوں کی تعمیر،دلیپ کماراورراج کپورکے آبائی گھروں کی بحالی ،ثقافتی ورثوں کاتحفظ،ضلعی ہیڈکوارٹرمیں عورتوں کیلئے انڈورجمنیزیم کاقیام ،ہنڈواٹرپارک کاچارسوکنال رقبے پرقیام اور انٹرگریٹڈزون کاقیام شامل ہیں بجٹ دستاویزکے مطابق صوبے میں اگلے سال48.2ارب روپے کی لاگت سے تین ہزارکلومیٹرسے زائد سڑکوں کی تعمیرہوگی�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :