وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی نئی آٹو پالیسی کے اطلاق سے متعلق مکمل تعاون کی یقین دہانی

نئی پالیسی سے 850 سے 1000 سی سی تک کی چھوٹی گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوسکیں گی، جس سے مقامی گاڑیوں کی مانگ بڑھے گی، بریفنگ

جمعہ 18 جون 2021 21:56

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی نئی آٹو پالیسی کے اطلاق سے متعلق مکمل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے نئی آٹوپالیسی کے اطلاق سے متعلق مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نئی آٹو پالیسی بارے اجلاس ہوا جس میں وزیر صنعت و پیداوار کی نئی آٹو پالیسی سے متعلق اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ نئی پالیسی سے 850 سے 1000 سی سی تک کی چھوٹی گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوسکیں گی، جس سے مقامی گاڑیوں کی مانگ بڑھے گی۔وزیر صنعت و پیداوار نے الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی ۔وزیر خزانہ نے نئی پالیسی کے اطلاق سے متعلق مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی

متعلقہ عنوان :