نوازشریف کا سینیٹر عثمان کاکڑ کی علالت پر اظہار غم اور صحت یابی کی دعا

جمعہ 18 جون 2021 21:56

نوازشریف کا سینیٹر عثمان کاکڑ کی علالت پر اظہار غم اور صحت یابی کی دعا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کا سینیٹر عثمان کاکڑ کی علالت پر اظہار غم اور صحت یابی کی دعا کی ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سینیٹر عثمان کاکڑ بلوچستان کی ایک دلیر، بااصول اور جمہوری آواز ہیں، ان کی علالت کی خبر پر دلی رنج ہوا ،عثمان کاکڑ کی صحت یابی کے لئے پوری قوم سے دعا کی خصوصی اپیل کرتا ہوں ،اللہ تعالی عثمان کاکڑ کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔