گائوں آدم کیریو میں مذاق میں سالے نے بہنوئی کی جان لے لی

جمعہ 18 جون 2021 21:59

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) سانگھڑ کے قریب چوٹیاری تھانے کی حدود گائوں آدم کیریو میں مذاق میں سالے نے بہنوئی کی جان لے لی پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال سانگھڑ منتقل کردی قاتل سالے کو پولیس نے گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے قریب چوٹیاری تھانے کی حدود گاں آدم کیریو میں معمولی بات پر کیریو برادری میں جھگڑا ہوا جس کے سبب فائرنگ سے سالے کے ہاتھوں 15سالہ نوجوان بہنوئی محمدعلی کیریو موقع پر جانبحق ہوگیا چوٹیاری پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال سانگھڑ منتقل کردی ہے جبکہ پولیس نے سالے کو حراست میں لیا ہے دوسری جانب ایس ایچ چوٹیاری نبی بخش لاشاری کا کہنا ہے کہ نوجوان کو پسٹل کے فائر سے قتل کیا گیا ہے جھگڑے کا سبب معلوم نہیں ہوسکا دوسری جانب قاتل سالے نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم مزاق مزاق میں پسٹل سے کھیل رہے تھے کہ اچانک پسٹل میں پھنسی ہوئی گولی چل پڑی جس کی وجہ سے میرا بہنوئی گولی لگنے سے موقع پر ہی جانبحق ہوگیا جبکہ چوٹیاری پولیس کے مطابق تفتیش کی جارہی ہے۔