نئے ڈیمز کی تعمیر کیلئے 6.451 بلین روپے اور صوبے کے مختلف اضلاع میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے 510 نئی اسکیمات کی مد میں 8.837بلین روپے مختص
جمعہ 18 جون 2021 22:02
(جاری ہے)
اس ناموافق صورت حال سے ہماری حکومت بخوبی واقف ہے جس سے نمٹنے کے لئے جدید آبپاشی کے نظام اور پانی کے ذخائر کو محفوظ بنانے کیلئے ڈیمز کی تعمیر کی اشد ضرورت ہے۔
ہم اس حوالے سے صوبہ بھر میں ہر قسم کے اقدامات اٹھانے کا عزم رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال 2021-22کے لئے صوبہ بھر میں 49نئے ڈیمز کی تعمیر کے لئے 6.451 بلین روپے مختص کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 1.492بلین روپے کی لاگت سے آواران ڈیم کی تعمیر اور کمانڈ ایریا کی ڈویلپمنٹ کے لئے نئے مالی سال میں 298 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال 2020-21کے دوران میرانی ڈیم اور سبکزئی ڈیم کے کمانڈ ایریا ڈویلپمنٹ فیزII کے لئے 860.868 ملین روپے رکھے گئے تھے جبکہ ان ڈیمز کے کمانڈ ایریاز کے لئے فیز 3 میں 572.682 ملین روپے رکھے گئے۔ علاوہ ازیں کچھی کینال کمانڈ ڈویلپمنٹ ایریا کے لئے 400 ملین روپے رکھے گئے جس کی بدولت ڈیرہ بگٹی اور ملحقہ علاقوں میں 29000 بنجر زمین کو زیر کاشت لایا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں پانی کی کمی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے حکومت قلیل المدتی ، وسط المدتی اور طویل المدتی نوعیت کے اقدامات پر عمل کررہی ہے جبکہ قلیل المدتی اقدام کے تحت واسا کو اضافی فنڈز کی فراہمی کے لئے نئے مالی سال 2021-22میں 1.657بلین روپے گرانٹ کے تحت غیر ترقیاتی مد میں مختص کئے گئے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ وسط المدتی اقدامات کے تحت کوئٹہ شہر کے مضافات میں مختلف ڈیمز کی تعمیر جس میں منگی ڈیم اور سرہ خلہ ڈیم شامل ہیں اس کے علاوہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب اور پانی کو محفوظ کرنے (Water Conservation)کے اقدامات شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ طویل المدتی اقدامات کے تحت مختلف بڑے ڈیمز اور ان سے کوئٹہ شہر کو پانی کی ترسیل کے حوالے سے فزیبلٹی اسٹڈیز جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ مالی سال 2021-22 کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے 510 نئی اسکیمات کی مد میں 8.837بلین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جبکہ صوبے میں محکمہ آبپاشی کی 156نئی اسکیمات کی مد میں 5.713بلین روپے رکھے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مالی سال 2021-22 میں آبنوشی و آبپاشی کے لئے ترقیاتی مد میں34.524بلین روپے اور غیر ترقیاتی مد میں 10.563بلین روپے مختص کئے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.