پی ایم ایل (ن) بلوچستان میں اپوزیشن اراکین کے آئینی و قانونی احتجاج کی بھر پور حمایت کرتی ہے،سردار یعقوب خان ناصر

اپوزیشن ارکان بھی عوام کے ووٹ سے اسمبلی میں آتے ہیں انھیں ترقیاتی منصوبوں میں فنڈز فراہم کرنا حکومت کا فرض بنتا ہے بجٹ پر پورے صوبے کے عوام کا حق یکساں حق ہے لیکن حکومت نے جان بوجھ کر صرف حکومتی اراکین کو خوش رکھنے کیلئے انھیں بے تحاشہ فنڈز فراہم کر رہی ہے

جمعہ 18 جون 2021 22:05

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ پی ایم ایل (ن) بلوچستان میں اپوزیشن اراکین کے آئینی و قانونی احتجاج کی بھر پور حمایت کرتی ہے اپوزیشن ارکان بھی عوام کے ووٹ سے اسمبلی میں آتے ہیں انھیں ترقیاتی منصوبوں میں فنڈز فراہم کرنا حکومت کا فرض بنتا ہے لیکن تین سالوں میں انھیں فنڈز سے محروم رکھا گیا جس سے انکے حلقوں میں عوام بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں اور ان میں احساس محرومی پھیل رہی ہے یہ بات انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ بجٹ پر پورے صوبے کے عوام کا حق یکساں حق ہے لیکن حکومت نے جان بوجھ کر صرف حکومتی اراکین کو خوش رکھنے کیلئے انھیں بے تحاشہ فنڈز فراہم کر رہی ہے جو کہ غیر ائینی غیر قانونی اور ہمارے صوبے کے روایات کے بھی خلاف عمل ہے انہوں نے کہا کہ معزز اراکین اسمبلی آج تھڑوں اور روڈز پر عوامی مفاد کے خاطر احتجاج کر رہے ہیں لیکن حکومت انکے اواز کو خاموش کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور انکے جائز مطالبات کو سنجیدہ نہیں لے رہی ہے جو کہ قابل افسوس بات ہے اگر صوبائی اسمبلی کے اراکین کی کوئی آواز آج حکومت وقت نہیں سن رہی ہے تو غریب عوام کی بات کون سنے گا انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبے میں جعلی اور ناجائز حکومت ہم پر مسلط ہے جسکے خلاف پی ڈی ایم چار جولائی سے سوات کے جلسے سے دوبارہ اپنی تحریک شروع کر رہی ہے جس سے حکومت کو ہر صورت جانے پر مجبور کردینگے انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں صدارتی نظام لانے کیلئے کئی عرصے سے کام کررہے جسکی کسی صورت اجازت نہیں دینگے ہم ہر غیر ائینی اقدام کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ملک میں پارلیمانی نظام میں ہی تمام مسائل کا حل موجود ہے ہم ملک میں بادشاہت قائم کرنے کی کسی صورت حمایت نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ ملک میں ظلم و جبر کا دور جلد ختم ہونے والا ہے ملک میں حقیقی جمہوریت ائین کی بالادستی اور عوام کی حکمرانی کیلئے ہماری تحریک جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے مہنگائی فاشسٹ حکومت کی سب سے بڑی خرابی ہے جس سے عوام عاجز آچکے ہیں عوام مہنگائی سے نجات حاصل کرنے کیلئے ہمارے تحریک کا ہر سطح پر ساتھ دینگے حکومتی بنچز نے قومی اسمبلی کو پرائمری کلاس بنا دیا ہے کوئی قانون سازی نہیں ہو رہی تمام قوانین صدارتی آڑڈینیس کے اجراء سے چلائے جارہے ہیں ملک میں ایڈہاک بنیادوں پر وزیر خزانہ مقرر کر کے ہم ملک کو کس طرع معاشی ترقی کے جانب لے جائینگے وزیر خزانہ کو سینیٹر بنانے کی ہر کوشش کو حفیظ شیخ کی طرع ناکام بنا دینگے اپوزیشن جماعتوں میں اختلاف ڈالنے کی مزموم سازش پہلے بھی کرکے پی پی اور اے این پی کو جدا کیا گیا اور اب بھی یہ سلسلہ جاری ہے بلاول بھٹو زرداری اور اسفند یار ولی خان ملک کی موجودہ نازک صورتحال کو دیکھتے ہوئے پی ڈی ایم کی قیادت سے معذرت کرکے دوبارہ اتحاد جوائین کرکے ملک میں نئے الیکشن کیلئے راہ ہموار اور حقیقی جمہوریت کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کریں