پاکستان پرافغانستان کے اندرونی امور میں مداخلت کا غلط الزام لگایا گیا

افغان مشیر قومی سلامتی باربار الزام تراشی اور جان بوجھ کر امن عمل کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، تعلقات خراب ہونے والے بےبنیاد اور قابل مذمت بیانات سے گریز کیا جائے۔ ترجمان دفترخارجہ کی شدید مذمت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 18 جون 2021 21:19

پاکستان پرافغانستان کے اندرونی امور میں مداخلت کا غلط الزام لگایا ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2021ء) پاکستان نے افغانستان کے بیان کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے، ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ افغان مشیر قومی سلامتی تعلقات خراب ہونے والے بیانات سے گریز کریں، پاکستان پر افغانستان کے اندرونی امور میں مداخلت کا غلط الزام لگایا گیا، افغان مشیر قومی سلامتی باربار الزام تراشی سے امن عمل کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے  افغان مشیر برائے قومی سلامتی حمداللہ محب کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بےبنیاد قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان مشیر قومی سلامتی نے پاکستان پر افغانستان کے اندرونی امور میں مداخلت کا غلط الزام لگایا گیا۔

(جاری ہے)

افغان مشیر قومی سلامتی کی پاکستان پر باربار الزام تراشی قابل تشویش ہے۔

افغان مشیر الزام تراشی سے امن عمل کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل کے حوالے سے پاکستان کے کردارکو دنیا نے تسلیم کیا، لیکن بیان بازی سے امن عمل کو جان بوجھ کر نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ ہم افغان مشیر کو پاک افغان ایکشن پلان برائے امن ویکجہتی میں ہوئی باہمی مفاہمت بھی یاد دلانا چاہتے ہیں۔ جس کے تحت پاکستان اور افغانستان دونوں اطراف کو الزام تراشی کے بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو باہمی تعلقات پر غور کرنے کیلئے سرکاری سطح پر بات کرنی چاہیے، جبکہ تعلقات متاثر ہونے والے بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔ مزید برآں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امن مخالف اسپائیلرز کی پسپائی کیلئے بین الافغان مذاکرات کا نتیجہ خیز ہونا ناگزیر ہے، امن عمل کی کامیابی کیلئے ہم بلاتخصیص تمام افغان قیادت کے ساتھ روابط کے متمنی ہیں ۔یہ بات انہوں نے انطالیہ سفارتی فورم کے موقع پر جمعہ کو ترکی میں افغانستان کی اعلی کونسل برائے قومی مفاہمت کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کے دوران کہی۔ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات ،افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔