ریاست مدینہ کے نام پر دھوکہ شرم کی بات ہے ، بجٹ عوامی نہیں عوام دشمن ہے ،مولانا غفور حیدری

مہنگائی کہاں ہے اور تنخواہوں میں اضافہ صرف 10 فیصد کیا گیا، بجٹ آئی ایم ایف نے بنایا ، شوکت نے پڑھ کر سنایا،سینٹ میں خطاب

جمعہ 18 جون 2021 22:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) جے یو آئی (ف) کے سینیٹر مولانا عبدا لغفور حیدری نے مالی سال کے بجٹ اورحکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے نام پر دھوکہ شرم کی بات ہے ، بجٹ عوامی نہیں عوام دشمن ہے ،مہنگائی کہاں ہے اور تنخواہوں میں اضافہ صرف 10 فیصد کیا گیا، بجٹ آئی ایم ایف نے بنایا ، شوکت نے پڑھ کر سنایا ۔

سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ 2021، 2022 کا بجٹ عوام دشمن بجٹ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ میں کچھ دوستوں کے بیانات سن رہا ہوں جو بول رہے ایسا بجٹ آج تک پیش نہیں ہوا ،میں اور میری جماعت اس بجٹ مسترد کرتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ بجٹ شوکت ترین کا نہیں آئی ایم ایف، ورلڈ بنک کا بنایا ہوا بجٹ ہے ،شوکت ترین نے بجٹ پڑھ کر سنایا ہے بس ،بجٹ سے دو قبل شوکت ترین بول رہے تھے کہ ہمارا دیوالیہ ہوگیا ہے ،بجٹ کے بعد اب بول رہے ہمارہ ملک بچ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شوکت ترین نے پہلے جھوٹ بولا یا بعد میں یہ اب پتا لگانا ہے ،ہم مسلسل قرضہ لے رہے، حکمران مسلسل جھوٹ بول رہے ۔ انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کو ملازمت کا بولا تھا، مگر ابتک صرف لوگوں کو بے روزگار کر رہے ،وہ پچاس لاکھ گھر کھا ہے میرے خیال سے ابتک تو 30 لاکھ گھر بنکر لوگوں کو دے دئیے ہوں گے ،شرم آنی چاہیے آپ ریاست مدینہ کا مذاق اڑا رہے ہیں ،عمران خان صاحب آپ کا چھ فٹ کا قد ہے،خان صاحب اپنے 6 فٹ کے قد پر ریاست مدینہ نافذکر لیں۔ انہوںنے کہاکہ ریاست مدینہ کے نام پر دھوکہ شرم کی بات ہے،بجٹ عوامی نہیں عوام دشمن ہے۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی کہاں ہے اور تنخواہوں میں اضافہ صرف 10 فیصد کیا گیا،وزیر اعظم کی تنخواہ میں اضافہ کیا گیا