قائمہ کمیٹی خزانہ ،طلحہ محمود سے فاروق ایچ نائیک اور شیری رحمن کی تلخ کلامی

جمعہ 18 جون 2021 22:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئر مین کمیٹی طلحہ محمود سے فاروق ایچ نائیک اور شیری رحمن کی تلخ کلامی ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین کمیٹی طلحہ محمود کی فاروق ایچ نائیک اور شیری رحمان سے تلخ کلامی ہوئی ،شیری رحمان اور فاروق ایچ نائیک کمیٹی اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔

(جاری ہے)

طلحہ محمود نے کہاکہ کاروباری برادری کو سننا ہماری ذمہ داری ہے آپ مجھے ڈکیٹٹ نہ کریں ، فنانس بل پر عوامی سماعت پر شیری رحمان اور فاروق نائیک احتجاجاً چلے گئے۔شیری رحمن نے کہاکہ فنانس بل پر صرف بات کریں باقی معاملات پر بعد میں غور کریں ، شیری رحمن نیکہاکہ ہم احتجاجا نہیں اٹھ رہے،ہم نے کسی اور کمیٹی میں جانا ہے ۔ طلحہ محمود نے کہاکہ مجھے کمیٹی چلانے دیں میرا کام ہے فنانس بل مکمل کروانا ہے ۔

متعلقہ عنوان :