سندھ میں کورونا کے 542 نئے کیسز، 18 مریضوں کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ سندھ

جمعہ 18 جون 2021 22:25

سندھ میں کورونا کے 542 نئے کیسز، 18 مریضوں کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13970 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں مزید 542 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزیراعلی نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد وبا سے اموات کی مجموعی تعداد 5314 ہوچکی ہے۔

جمعہ کومزید 514 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 305933 ہوچکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب تک 4354403 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ اور اب تک 331077 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت 19830 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 19189گھروں میں، 27 آئسولیشن سینٹرز میں اور 614 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 561 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 49 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ صوبے کے 542 نئے کیسز میں سی279 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 74، ضلع وسطی 66، ضلع جنوبی 52، کورنگی 46، ملیر 24 اور ضلع غربی 17 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔صوبے کے دیگر اضلاع بدین 26، حیدر آباد 25، ٹھٹہ 18، میر پور خاص 15، نوشہرو فیروز 13، مٹیاری 12، شہید بینظیر آباد 12، تھر پارکر 11، دادو 10، جامشورو 10، قمبر 10، جیکب آباد 9، ٹنڈو الہیار 8، سجاول 7، سکھر 4، کشمور 3، لاڑکانہ 2، شکار پور 2 اور عمر کوٹ میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔