سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے فصلیں تباہ ہورہی ہیں مشترکہ مفادات کی کونسل اور وزیر اعظم سندھ کے ساتھ انصاف کریں، سردار ایاز لطیف پلیجو

جمعہ 18 جون 2021 22:31

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہاہے کہ سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے فصلیں تباہ ہورہی ہیں مشترکہ مفادات کی کونسل اور وزیر اعظم سندھ کے ساتھ انصاف کریں، مشترکہ مفادات کی کوس کے اجلاس میں سندھ میں آبادی کے دباؤ، صوبے کو فنڈز جاری کرنے سمیت دیگر مسائل پر سندھ کے ساتھ ا نصاف کیاجائے، ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ سندھ میں زراعت کی تباہی اور بے روز گاری گھمیر صورتحال اختیار کرچکی ہے جس کے لئے صوبائی اور وفاقی حکومت کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے سندھ سمیت ملک بھر میں گرفتار سیاسی کارکن کی آزادی کے لئے عدلیہ اپنا کردار ادا کرے، ایاز لطیف پلیجو نے کہاکہ لیز کی گئی اراضی کو مسمار کرنے سے غریب عوام بے گھر ہوجائیں گے انہوںنے کہاکہ مشترکہ مفادات کی کونسل سندھ میں بجلی‘ گیس کے شدید بحران کو روکے، انہوںنے کہاکہ حکمرانون کے اظہار لاتعلقی کے باعث کے باعث عام آدمی مسائل کے گرداب میں پھنس کر رہ گیا ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے زندگی عذاب بنادی ہے مہنگا ئی نے غریب آدمی سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے کرپشن نے سندھ سمیت ملک کو تباہ کردیا ہے عام آدمی کی دادرسی کی ضرورت ہے۔