حکومت ترجیحی بنیادوں پر شہریوں کو ویکسین کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، دستیاب کریڈٹ لائن کے ذریعے ویکسین کی سپلائی یقینی بنائیں، وزیر خزانہ

جمعہ 18 جون 2021 22:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ مت ترجیحی بنیادوں پر شہریوں کو ویکسین کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، دستیاب کریڈٹ لائن کے ذریعے ویکسین کی سپلائی یقینی بنائیں۔وزیر خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں کورونا ویکسین کی دستیابی سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اسد عمر، عمر ایوب، معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اسد عمر نے کہاکہ ویکسین کی بلاتعطل فراہمی کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں، ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہر ملک اقدامات کررہا ہے، ویکسین کی پیشگی سپلائیز کیلئے فوری ادائیگیوں کا دبائو بھی موجود ہے۔ وزیر اقتصادی امور نے ویکسین کیلئے دوست ممالک سے کریڈٹ لائن کیلئے رابطوں پر بریفنگ دی ۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر شہریوں کو ویکسین کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، دستیاب کریڈٹ لائن کے ذریعے ویکسین کی سپلائی یقینی بنائیں، فنانس ڈویژن ادائیگیوں کیلئے تمام تر تعاون یقینی بنائے گا