کروونا کا زور ٹوٹ گیا، سپورٹس بورڈ کے دروازے کھلاڑیوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ

پہلے مرحلے میں 21جون سے جاگنگ ٹریک ،ٹینس اور ہاکی کے گرائونڈ کھلاڑیوں کیلئے کھول دیئے جائینگے

جمعہ 18 جون 2021 22:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) کروونا کا زور ٹوٹ گیا، سپورٹس بورڈ کے دروازے کھلاڑیوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ،پہلے مرحلے میں 21جون سے جاگنگ ٹریک ،ٹینس اور ہاکی کے گرائونڈ کھلاڑیوں کیلئے کھول دیئے جائینگے،دوسرے مرحلے میں 28جون سے بیڈمنٹن ،سکوائش اور فٹنس جم، تیسرے مرحلے میں فٹ بال کے گرائونڈ کو بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمددرآمد کیا جائے گا ، کسی بھی اتھلیٹ کو بغیر ماسک کے اجازت نہیں ہونگی ۔اعلامیہ سپورٹس بورڈ کے مطابق کسی کو گلے ملنے اور ہاتھ ملانے کی اجازت نہیں ہوگی ، کھانسی ،گلے کے خراب اور سانس کے مریضوں کو بھی داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ، سپورٹس بورڈ میں کسی کو بھی گروپ کی صورت میں اکٹھے ہونے پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ کسی بھی قسم کے مہمان کو بھی سپورٹس بورڈ کے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی،