ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ احمد محی الدین کی ارکان اسمبلی سے تلخ کلامی، کامیاب آپریشن پر جوانوں کے ساتھ ملکر نعرہ تکبیر لگایا

جمعہ 18 جون 2021 22:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج کے خلاف پولیس کے آپریشن کی قیادت کرنے والے ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ احمد محی الدین نے اسمبلی کا گیٹ کھلوانے اور اسمبلی اجلاس کے اختتام پر پولیس اہلکاروں کو شاباش دی اورنعرہ تکبیر بلند آواز میںلگوائے قبل ازیں احمد محی الدین جارحانہ انداز میں آپریشن کرتے ہوئے ارکان اسمبلی ثناء بلوچ اور نصر اللہ زیرے سے بھی الجھ پڑے تھے۔