جامعہ سندھ تعلیمی سال 2021ء کیلئے ایم ایس/ ایم فل ڈگری پروگرامز میں داخلوں کے لیے پری انٹری ٹیسٹ کے شیڈیول کا اعلان

جمعہ 18 جون 2021 22:46

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے تعلیمی سال 2021ء کیلئے ایم ایس/ ایم فل ڈگری پروگرامز میں داخلوں کے لیے پری انٹری ٹیسٹ کے شیڈیول کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت انٹری ٹیسٹ 28 جون سے 2 جولائی 2021ء تک منعقد ہونگے۔ اس ضمن میں ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ گریجویٹ اسٹڈیز کے مطابق انگلش لنگوسٹکس، انگلش لٹریچر، بزنس ایڈمنسٹریشن، کامرس، اسلامک کلچر، اردو، سندھی، پبلک ایڈمنسٹریشن، اکنامکس، سوشالوجی، مسلم ہسٹری، کرمنالوجی، انٹرنشنل رلیشنز، پولیٹیکل سائنس، سائکالوجی، جینیٹکس، ِبایو ٹکنا لوجی، مائیکرو بایولاجی اور بایو کیمسٹری کے امید واروں کا انٹری ٹیسٹ 28 جون کو صبح 10 بجے متعلقہ شعبوں میں منعقد کیا جائے گا۔

اسی طرح زولاجی، آئی ٹی، سافٹ ویئر انجینئرنگ، ڈیٹا سائنسز، ٹیلی کمیونیکیشن، الیکٹرانکس، کمپیو ٹر سائنس، میتھمیٹکس، فزکس، آرگینک کیمسٹر ی، ان آرگینک کیمسٹر ی، فزیکل کیمسٹری اور اینالیٹیکل کیمسٹری میں ٹیسٹ 29 جون کو صبح 10 بجے منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

کیمیکل سائنسز، جاگرافی، باٹنی، فزیالوجی، اینوائرنمنٹل سائنسز، فزیکل ایجوکشن اینڈ ہیلتھ ، جینڈر اسٹڈیز، اسٹیٹسٹکس، فارماسو ٹکس، فارماکوگنوسی، فارماکولوجی اور فارمیسی پریکٹس میں انٹرنس ٹیسٹ یکم جولائی کو متعلقہ شعبوں میں لیا جائے گا، دوسری جانب ایجوکشن، فیکلٹی میں انٹری ٹسٹ 2 جولائی کو ایلسا قاضی کیمپس حیدرآباد میں منعقد ہوگا، انٹری ٹیسٹ کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :