Live Updates

اقلیتوں کے حقوق کیلئے یکجا ،سیاسی و سماجی راہنما اور سابق وفاقی وزیر جے سالک کی آواز پر ہر وقت تیار ہیں،مقررین

اقلیتوں کی سیاسی و سماجی اور ناانصافیوں کیخلاف تمام نیشنل سیاسی پارٹیوں کے مسیحی سیاسی ورکروں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب

جمعہ 18 جون 2021 23:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) اقلیتوں کی سیاسی و سماجی اور ناانصافیوں کیخلاف تمام نیشنل سیاسی پارٹیوں کے مسیحی سیاسی ورکروں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ہم اقلیتوں کے حقوق کیلئے یکجا ہیں اور سیاسی و سماجی راہنما اور سابق وفاقی وزیر جے سالک کی آواز پر ہر وقت تیار ہیں، تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں نے مشترکہ طور پر سیاسی نمائندوں اقلیتوں کی سلیکشن کو مسترد کرتے ہوئے نمائندوں کو الیکشن کے ذریعے لانے پر زور دیا اور شراب کو مسیحیوں کے نام خارج کرنے کا مطالبہ کیا اور اس حوالے سے مل کر اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کا اعلان کیا، تقریب کاانعقاد ممتاز اقیلتی سیاسی و سماجی راہنما سابق وفاقی وزیر اور آرگنائزر نیشنل رائیٹس موومنٹ جے سالک نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں کیا تھا جس میں جماعت اسلامی کے جمیل کھوکھر، پیپلز پارٹی کے ملک رحمت، مسلم لیگ ن کے آصف خان، پی ٹی آئی کے شہباز چوہان، مقبول کھوکھر اور پی پی پی کے گلزاری نے شرکت کی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات