بلوچستان میں کورونا وائرس کے 63نئے کیس رپورٹ ،مجموعی طور پر متاثر ہونیوالوں کی تعداد26529ہوگئی

جمعہ 18 جون 2021 23:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) بلوچستان میں کورونا وائرس کے 63نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی طور پر متاثر ہونے والوں کی تعداد26529ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کوئٹہ ،تربت ،خضدار،مستونگ،لسبیلہ،پنجگور،ڈیرہ بگٹی ،خاران سے کورونا وائرس کے 63نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد ابتک متاثرہ افراد کی تعداد26529ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 96افراد گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صحت یاب ہوئے جسکے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد25468ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 761ہے جن میں سے 25مریض ہسپتالوں میں ہائی آکسیجن فلو پر زیر علاج ہیںرپورٹ کے مطابق ابتک صوبے میں کورونا وائرس سے 300اموات ہوچکی ہیں۔