بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے وزیراعلیٰ جام کمال خان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دیدی

جمعہ 18 جون 2021 23:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے وزیراعلیٰ جام کمال خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دیدی۔

(جاری ہے)

جمعہ کی شب بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان اپوزیشن لیڈرملک سکندرخان ایڈووکیٹ کی قیادت میں بجلی روڈ تھانہ گئے جہاں انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں احتجاج کرنے والے ارکان اسمبلی کے خلاف طاقت کے استعمال کرنے پر وزیراعلیٰ جام کمال خان،ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دیدی۔اپوزیشن ارکان نے موقف اختیار کیا کہ انکے پرامن احتجاج پر وزیراعلیٰ کے احکامات پر پولیس نے طاقت کااستعمال کیا لہذا وزیراعلیٰ اورایس ایس پی آپریشن کے خلاف مقدمہ درج کیا جاتئے