میں نے کرکٹ سکندر بخت سے سیکھی ہے،ہمایوں عالمگیر

پسندیدہ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہے اگر نئے تجربات کرتی تو وہ ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوتی، فیشن ڈیزائنر

ہفتہ 19 جون 2021 11:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) معروف فیشن ڈیزائنر ہمایوں عالمگیر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کرکٹ سکندر بخت سے سیکھی ہے۔ایک انٹرویو میں میزبان کے سوال کے کہ آپ نے کرکٹ کس سے سیکھی جس پر معروف فیشن ڈیزائنر نے ساتھ بیٹھے ماضی کے معروف بولر سکندر بخت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کرکٹ ان سے سیکھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میں پاکستان سپر لیگ کو فالو کرتا ہوں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کررہا تھا، مگر اب مختلف ٹیموں میں کھیل رہے دوستوں کو سپورٹ کررہا ہوں۔

ہمایوں عالمگیر نے کہا کہ آج کے میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں اچھا کھیل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پسندیدہ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہے، اگر نئے تجربات کرتی تو وہ ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوتی۔