Live Updates

شہباز شریف اور مریم نواز وزیراعظم بننے کے لیے ایک دوسرے کا پتہ صاف کرنا چاہتے ہیں

شہباز شریف چاہتے ہیں کہ گھٹنوں کو ہاتھ لگا کر کسی طرح ایک دفعہ وزیراعظم بن جاؤں اور پھر بھتیجی سے نمٹ لوں گا۔ہارون الرشید کا تجزیہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 19 جون 2021 11:25

شہباز شریف اور مریم نواز وزیراعظم بننے کے لیے ایک دوسرے کا پتہ صاف کرنا ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 جون 2021ء ) سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور مریم نواز دونوں وزیراعظم بننے کے لیے کوشاں ہیں۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف چاہتے ہیں کہ گھٹنوں کو ہاتھ لگا کر کسی طرح ایک دفعہ وزیراعظم بن جاؤں اور پھر بھتیجی سے نمٹ لوں گا۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں تجزیے کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ بھتیجی کی خواہش ہے کہ چچا کا پتا صاف کرے اور چچا چاہتا ہے کہ اس کا پتا صارف کرے۔

خاندان میں اختلاف موجود ہے لیکن چابی نواز شریف کے پاس ہے اور مسئلہ گارنٹی کا ہے۔ قبل ازیں اسی حوالے سے ہارون الرشید نے کہا کہ شہباز شریف پر امید ہو گئے ہیں کہ میں وزیراعظم بن جاؤں گا۔ ان سے کہا گیا ہے کہ جو کرنا ہے پارلیمنٹ مین جا کر کرو۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی میں جہانگیر ترین کے علاوہ بھی ناراض لوگ ہیں،سوال تو اٹھتا ہے کہ30 لوگ جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے ہو جاتے ہیں۔

عمران خان تو کسی کو پہچانتے ہی نہیں،ہاتھ ملانا پسند نہیں کرتے،تصویر کھینچوائیں تو منہ دوسری طرف کر لیتے ہیں۔ لیکن دوسری طرف جہانگیر ترین لوگوں سے گھلنے ملنے والے ہیں۔ شہباز شریف سمجھتے ہیں کہ اگر ممکن ہو تو پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے کچھ ناراض لوگوں کی سپورٹ لے کر کسی طرح ایک بار وزیراعظم بن جاؤں۔یہ ان کی دیرینہ خواہش ہیں۔شہباز شریف پرامید ہے کہ وہ ڈیلور کرکے دکھائیں گے۔

قبل ازیں بتایا گیا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پیپلز پارٹی سے روابط بڑھ گئے ہیں،دونوں جماعتوں میں تعلقات بہتر ہونا شروع ہو گئے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہباز شریف کے پیپلز پارٹی کے ساتھ روابط ہوئے۔ بڑے قریبی تعلقات بننے شروع ہو گئے۔بلاول بھٹو نے بھی کہا کہ شہباز شریف پارٹی کے صدر اور اپوزیشن لیڈر ہیں وہ جو کچھ کہیں گے ہم ان کے ساتھ چلیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات