داعش سے تعلق کے شبے میں سڈنی سے ایک شخص گرفتار

گرفتارشخص کے قبضے سے دھماکاخیز مواد تیار کرنے کی تراکیب بھی برآمد ہوئی ہیں،پولیس

ہفتہ 19 جون 2021 13:04

داعش سے تعلق کے شبے میں سڈنی سے ایک شخص گرفتار
کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) آسٹریلوی پولیس نے سوشل میڈیا پر شدت پسندانہ بیانات پوسٹ کرنے والے ایک شخص کو دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے رکن ہونے کے الزام کے تحت حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس بیان میں کہاگیاکہ اس شخص کے قبضے سے دھماکاخیز مواد تیار کرنے کی تراکیب بھی برآمد ہوئی ہیں۔ آسٹریلیا کی وفاقی پولیس اور نیو ساتھ ویلز پولیس نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں اس 24 سالہ ملزم کا نام ظاہر کیے بغیر بتایا ہے کہ یہ گرفتاری سات ماہ تک جاری رہنے والی تحقیقات کے بعد کی گئی۔ اگر اس ملزم پر یہ الزام ثابت ہوتا ہے، تو اسے دس برس تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔