دنیابھر میں کوروناسے 38لاکھ 66ہزار اموات،17کروڑ 86لاکھ افرادمتاثر

دنیا بھر میں ایک کروڑ 16لاکھ سے زائد مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں،رپورٹ

ہفتہ 19 جون 2021 13:04

دنیابھر میں کوروناسے 38لاکھ 66ہزار اموات،17کروڑ 86لاکھ افرادمتاثر
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 86 لاکھ 2 ہزار 64 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 38 لاکھ 66 ہزار 932 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 16 لاکھ 12 ہزار 52 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 82 ہزار 118 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 16 کروڑ 31 لاکھ 23 ہزار 80 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 16 ہزار 920 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 43 لاکھ 93 ہزار 269 ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس کے امریکا میں 51 لاکھ 420 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 4 ہزار 160 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 86 لاکھ 75 ہزار 929 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 3 لاکھ 85 ہزار 167 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 98 لاکھ 23 ہزار 546 مریض سامنے آ چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 4 لاکھ 98 ہزار 621 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 78 لاکھ 2 ہزار 176 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 1 لاکھ 10 ہزار 702 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 57 لاکھ 52 ہزار 872 رپورٹ ہوئے ہیں۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 49 ہزار 71 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 53 لاکھ 59 ہزار 728 ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 28 ہزار 445 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 52 لاکھ 81 ہزار 309 ہو چکی ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 956 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 46 لاکھ 10 ہزار 893 ہو چکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 225 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 42 لاکھ 50 ہزار 902 ہو گئے۔ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 86 ہزار 247 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 42 لاکھ 42 ہزار 763 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس 98 ہزار 746 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وبا کے 38 لاکھ 88 ہزار 614 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 650 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 71 ہزار 959 تک جا پہنچی ہے۔1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 99 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 91 ہزار 564 ہو چکی ہے جبکہ کل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے، ملک میں کورونا سے اموات میں غیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی)کا کہنا تھا کہ رواں سال 21 مارچ کے بعد کورونا وائرس سے کم سے کم 27 اموات گزشتہ روز رپورٹ ہوئی ہیں، 21 مارچ کو کورونا وائرس سے 20 اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی)کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 991 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 27 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 1 ہزار 282 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 14 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 940 ہو گئی ہے، جبکہ کل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 47 ہزار 218 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کل 35 ہزار 491 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 296 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کل 8 لاکھ 89 ہزار 787 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار 269 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کل 1 کروڑ 40 لاکھ 72 ہزار 605 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 66 ہزار 866 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کل 1 کروڑ 27 لاکھ 50 ہزار 760 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔