سبطین خان کیخلاف چنیوٹ آئرن ٹھیکہ جات ریفرنس کی سماعت 17جولائی تک ملتوی

ہفتہ 19 جون 2021 13:44

سبطین خان کیخلاف چنیوٹ آئرن ٹھیکہ جات ریفرنس کی سماعت 17جولائی تک ملتوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) احتساب عدالت نے صوبائی وزیر سبطین خان کیخلاف چنیوٹ آئرن ٹھیکہ جات ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 17جولائی تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج نے کیس کی سماعت کی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر سبطین خان سمیت دیگر شریک ملزموں کو فرد جرم کی کارروائی کیلئے طلب کر لیا۔عدالت نے شریک ملزم ارشد وحید کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل کرنے کا حکم دے رکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :