زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور طاہرہ اینیمل ویلفیئر فاؤنڈیشن نے آوارہ جانوروں کی فلاح و بہبود کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیئے
ہفتہ 19 جون 2021 13:44
(جاری ہے)
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ٹیچنگ اینیمل ہسپتال میں آوارہ جانوروں کی طبی و جراحی علاج کے لئے فاؤنڈیشن کو جگہ فراہم کرے گی جہاں فاؤنڈیشن کی جانب سے بھجوائے جانے والے چھوٹے آوارہ جانوروں کا علاج معالجہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔
دونوں فریقین باہمی تحقیقی پیش رفت کو یقینی بنانے کے لئے تعلقات کار کو مربوط بنیادوں پر استوار کرنے کے ساتھ ساتھ اس شعبے میں نئی پیش بندیوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انس سرور قریشی نے کہا کہ یونیورسٹی ملک بھر میں بہترین ویٹرنری پروگرام جامعہ کے قیام سے لے کر اب تک جاری رکھے ہوئے ہے اور اسے یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ویٹرنری سائنسز کی ملک بھر میں سب سے اولین دانش گاہ ہماری یونیورسٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فارغ التحصیل سکالرز اپنی صلاحیتوں، معیاری تعلیم اور تحقیقی کاموں کی وجہ سے متعلقہ فیلڈ میں اپنی مہارتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے بین الاقوامی رینکنگ میں پاکستان کی ٹاپ 10 یونیورسٹیوں میں اپنی جگہ بنا لی ہے جسے آنے والے دنوں میں مزید بلندیوں تک لے جایا جائے گا۔ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن طاہرہ رسول نے بتایا کہ فیصل آباداور اس کے 100 کلومیٹر گردونواح میں موجود آوارہ جانوروں کے لئے تمام سہولیات سے آراستہ کلینک موجود نہیں ہیں اسی ضرورت کے پیش نظر انھوں نے جدید ترین طبی سہولیات سے آراستہ ایک سٹیٹ آف دی آرٹ پناہ گاہ بنائی ہے جس کا دائرہ کار مزید بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمت کی اس یادداشت کے بعد باہمی تعاون کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ آوارہ چھوٹے جانوروں کی صحت اور ان کی زندگی کے لئے فطری ماحول یقینی بنانے پر مزید وسائل خرچ کئے جائیں گے۔ ڈائریکٹر بیرونی روابط ڈاکٹر سعید احمد، فاؤنڈیشن کے چیف ویٹرنین ڈاکٹر ضیاء محی الدین نے بھی اظہار خیال کیا۔مزید تعلیم کی خبریں
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
-
میٹرک اور انٹر کے امتحان، اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے نمبروں میں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.