اکشے کمار کی فلم کیلئے آڈیشن دیا تھا، مایا علی کا انکشاف

آڈیشن میں کامیاب ہوگئی تھیں ،فلم کی شوٹنگ شروع ہونیوالی تھی پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ، اداکارہ

ہفتہ 19 جون 2021 14:11

اکشے کمار کی فلم کیلئے آڈیشن دیا تھا، مایا علی کا انکشاف
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ مایا علی نے انکشاف کیا ہے کہ اٴْنہوں نے بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی فلم میں اٴْن کیساتھ کام کرنے کیلئے آڈیشن دیا تھا جس میں وہ کامیاب بھی ہوگئی تھیں۔ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ’وہ اپنے ڈرامہ سیریل ’من مائل‘ کی شوٹنگ کے فوراًً بعد بھارت چلی گئی تھیں جہاں اٴْنہوں نے بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی فلم میں اٴْن کے ساتھ کام کرنے کیلئے آڈیشن دیا تھا‘۔

(جاری ہے)

مایا علی نے بتایا کہ ’وہ اپنے آڈیشن میں کامیاب ہوگئی تھیں اور اٴْن کی فلم کی شوٹنگ شروع ہی ہونے والی تھی کہ اٴْسی دوران بھارت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی‘۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’پابندی کے بعد بھی ہم نے کام کرنے کی کوشش کی تھی اور بھارت کے علاوہ بھی مختلف مقامات پر شوٹنگ پر غور کیا لیکن ہم کامیاب نہ ہوسکے‘۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کرن جوہر کی تمام فلمیں دیکھی ہیں جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مایا علی کو بالی ووڈ میں کام کرنے کا کس قدر شوق ہے‘۔

متعلقہ عنوان :