ڈی پی او عبد الرؤف بابر قیصرانی اور ڈی ایس پی ٹریفک پولیس عطیہ ناہید جعفری کی ہدایات پر ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی عوام میں آگاہی مہم جاری ہے

انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ رانا بابر نے آگاہی مہم کے دوران پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ دوران ڈرائیونگ موبائل کا استعمال نہ کیا جائے

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 19 جون 2021 13:32

ڈی پی او عبد الرؤف بابر قیصرانی اور ڈی ایس پی ٹریفک پولیس عطیہ ناہید ..
لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،محبوب اسلم ) ڈی پی او عبد الرؤف بابر قیصرانی اور ڈی ایس پی ٹریفک پولیس عطیہ ناہید جعفری کی ہدایات پر ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی عوام میں آگاہی مہم جاری ہے انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ رانا بابر نے آگاہی مہم کے دوران پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ دوران ڈرائیونگ موبائل کا استعمال نہ کیا جائے موبائل فون کے استعمال سے اکثر حادثات رونما ہوتے گاڑی چلانے سے پہلے سیٹ بیلٹ باندھ لیں انہوں نے کہا کہ جلتا ہوا سیگریٹ باہر نہ پھینکیں کسی بھی حادثہ کا سبب بن سکتا ہے ایمرجنسی والی گاڑیوں کے لیے راستہ چھوڑ دیں ٹریفک کے اصولوں پر عملدرآمد کرکے نہ صرف اپنی حفاظت کی جاسکتی ہے بلکہ دوسرے شہری بھی محفوظ رہتے ہیں اور حد رفتار سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے پوری دنیا میں ہر سال 21لاکھ سے زائد افراد ٹریفک حادثات میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں دوران ڈرائیونگ سائیڈ شیشیوں کا استعمال ضرور کریں۔