پیرو میں کان کنوں کی بس کو حادثہ27افرادہلاک،16زخمی

حادثے کے وقت بس میں سوار کان کن سو رہے تھے ،بس بے قابو ہو کر چار سو میٹر گہری کھائی میں جا گری،مقامی میڈیا

ہفتہ 19 جون 2021 15:19

لیما(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) جنوبی امریکی ملک پیرو میں ایک پہاڑی علاقے میں کان کنوں کو لے جانے والی ایک بس گہری کھائی میں جا گری۔

(جاری ہے)

اس واقعے میں بس پر سواور کم از کم 27 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت بس میں سوار کان کن سو رہے تھے اور ایسے میں بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر چار سو میٹر گہری کھائی میں جا گری۔ بتایا گیا ہے کہ 16 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :