جرمن چانسلر ،فرانسیسی صدراہم مسائل کے خلاف مشترکہ لڑائی کے لیے پرعزم

چانسلر میرکل نے روس کے ساتھ بات چیت کے آغاز پر امریکی صدر جوبائیڈن کا بھی شکریہ ادا کیا،بیان

ہفتہ 19 جون 2021 15:19

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور فرانسیسی صدر امانویل ماکروں نے کورونا کی وبا، ترکی اور روس جیسے معاملات پر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں رہنمائوں کی جانب سے یہ اعلان صدر ماکروں کے دورہ برلن کے موقع پر سامنے آیا۔ صدر ماکروں کا یہ دورہ اس لیے بھی اہم تھا کیوں کہ اگلے ہفتے یورپی یونین کا سربراہی اجلاس ہونے جا رہا ہے۔ رواں برس یہ پہلا موقع تھا کہ ایک غیرملکی رہنما جرمنی پہنچا۔ملاقات میں چانسلر میرکل نے روس کو ایک اہم چیلنج قرار دیا۔ چانسلر میرکل نے روس کے ساتھ بات چیت کے آغاز پر امریکی صدر جوبائیڈن کا بھی شکریہ ادا کیا۔