شمالی کوریا میں کم جونگ ان نے نئے اور سخت پارٹی ضوابط متعارف کروا دئیے

ہفتہ 19 جون 2021 15:19

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے حکمران ورکرز پارٹی میں نئے اور سخت پارٹی ضوابط متعارف کروادیئے۔

(جاری ہے)

سرکاری میڈیا کی جانب سے بتایا گیا کہ اس سلسلے میں حکمران جماعت کا ایک اجلاس ہوا جس کے چوتھے اور آخری روز پارٹی کے انتظامی اور نظریاتی امور پر بات چیت کی گئی۔سرکاری میڈیا کے مطابق کم جونگ ان نے متعدد پارٹی رہنمائوں کے طرز زندگی پر اعتراض کیا۔ اس اجلاس میں کم جونگ ان نے ملک میں خوراک کی قلت کی وجہ کورونا کی وبا اور گزشتہ برس آنے والے سمندری طوفان کو قرار دیا۔ حکمران کمیونسٹ جماعت کا یہ اجلاس منگل کو شروع ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :