احمدپورشرقیہ،مرکزی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری سمیرا ملک ایڈووکیٹ کی ارشد علی سنگھیڑا کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل بننے پر مبارکباد

ہفتہ 19 جون 2021 15:52

احمدپورشرقیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2021ء) مرکزی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری سمیرا ملک ایڈووکیٹ نے جنرل سیکرٹری انصاف لائرز فورم جنوبی پنجاب ارشد علی سنگھیڑا کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان بننے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر انصاف لائرز فورم بہاولپور عظیم چیمہ ایڈووکیٹ، صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بہاول پور امیر عجم ملک، سینئر صدر بہاول پور ملک مقبول ایڈووکیٹ اور سینئر وکلا اور عہدیداران موجود تھے۔