گورنمنٹ گر لز سکول میں ہائی کلاسوں کے اجراء میں تا خیری حر بے استعمال کر نیپر ایجوکیشن اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو کو معطل کر نے کا مطالبہ

ہفتہ 19 جون 2021 16:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) گورنمنٹ گر لز ہائی سکول چک53۔جی ڈی میں ہائی کلاسوں کا اجراء نہ کر نے پر دیہاتیوں نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور محکمہ تعلیم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے خلاف نعرے بازی کی مظاہرین نے الزام لگایا حکومت نے گورنمنٹ گر لز مڈل سکول کو عرصہ ایک سال سے ہائی کا درجہ دے رکھا ہے لیکن ایجوکیشن اتھارٹی نے نہ صرف اساتذہ کی تقرریاں ہی نہیں کیں بلکہ نویں اور دسویں جماعت کی کلاسوں کا اجراء نہیں کیا جس کی وجہ سے طالبات کو آٹھویں کے بعد میٹرک کے لئے دور دروز کے دیہاتوں میں جانا پڑ رہا ہے دیہاتیوں نے وزیرا علیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کلاسوں کے اجراء میں ایجوکیشن اتھارٹی کے تا خیری حر بے استعمال کر نے کی بنا پر چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن کو معطل کر کے انکوائری کی جائے اور کلاسوں کا اجراء کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :