فوادچوہدری ہو یا کوئی وفاقی وزیرالیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بتا دیں،محمد زبیر

میں چیلنج کرتاہوں ای وی ایم کے ذریعے خفیہ بیلٹنگ کا حق ختم ہو جائے گا،رہنما مسلم لیگ (ن)

ہفتہ 19 جون 2021 16:22

فوادچوہدری ہو یا کوئی وفاقی وزیرالیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بتا دیں،محمد ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) پاکستان مسلم لیگ( ن)قائد میاں نوازشریف اور نائب صدرمریم نوازکے ترجمان اور سابق گورنرسندھ محمد زبیر نے چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوادچوہدری ہو یا کوئی وفاقی وزیر پریس کانفرنس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بتا دیں میں چیلنج کرتاہوں ای وی ایم کے ذریعے خفیہ بیلٹنگ کا حق ختم ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمدزبیر نے کہا کہ بل اسمبلی سے پاس ہو گئے اس میں کوئی شک نہیں ہے لیکن الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے یہ بل متنازع ہیں پھر بھی منظور ہوگئے۔محمدزبیر نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن کمیشن سے اختیار لے کر نادرا کو دے دیا گیا ای وی ایم کے ذریعے ووٹرز کی ذاتی رائے عیاں ہوجائیگی اور خفیہ بیلٹنگ کا حق ختم ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ماحول ٹھنڈا کرنے کیلئے ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک ہم نے واپس لی۔