جنوبی افریقا کی پولیس نے 10 بچوں کی پیدائش کا ڈرامہ رچانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 19 جون 2021 16:27

کیپ ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) جنوبی افریقا کی پولیس نے 10 بچوں کی پیدائش کا ڈرامہ رچانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل عالمی میڈیا میں جنوبی افریقہ کی 37 سالہ خاتون نے اس وقت جگہ بنائی جب ان کے حوالے سے یہ مشہور ہوا کہ انہوں نے بیک وقت 10 بچے پیدا کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرالیا ، نیوز رپورٹس کے مطابق 37 سالہ گوسیامے تھامارا نے نارمل ڈیلیوری سے 10 بچوں کو جنم دیا جس میں 7 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں تاہم واقعہ کی تحقیقات کرنے پر پتہ چلا کے خاتون نے جھوٹ بولا تھا اور ان کے ہاں کسی بچے کی پیدائش نہیں ہوئی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق خاتون نے بچوں کی پیدائش سے متعلق جھوٹ بولا تھا، گوسیامے تھامارا نفسیاتی مریض ہیں جنہیں علاج کیلئے ہسپتال لایا گیا تھا ، وہ حاملہ بھی نہیں ہوئی تھیں لہذا اب انہیں جھوٹ اور فراڈ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب جنوبی افریقی حکام نے دس بچوں کی پیدائش کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں کسی بھی خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم نہیں دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :