خود ساختہ مہنگائی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ،کامران رئیسانی

اگر دکانداران نے من مانے نرخ مقرر کیے تو قانون حرکت میں آئے گا عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہر وقت کوشاں ہیں،تحصیلدار بھاگ

ہفتہ 19 جون 2021 16:38

بھاگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) تحصیلدار بھاگ کامران رئیسانی نے کہا ہے کہ خود ساختہ مہنگائی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اگر دکانداران نے من مانے نرخ مقرر کیے تو قانون حرکت میں آئے گا عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہر وقت کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اجلاس تحصیلدار کامران رئیسانی کی زیر صدارت اے سی آفس بھاگ میں منعقد ہوا اجلاس میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے ممبران کے علاوہ ایس ایچ اوبھاگ نذیر احمد سیال بازار یونین کے صدر جہانگیر خان بنگلزئی سمیت تاجر برادری نے شرکت کی تحصیلدار کامران رئیسانی نے تاجر بر ادری کو سختی سے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ سرکاری نرخ پر عمل درآمد یقینی بنا کر عوام کو ریلیف فراہم کریں من مانے نرخ مقرر کیے تو قانون حرکت میں آئے گا اور بلا تفریق کاروائی کی جائے گی انہوں نے تنہبیہ کی ریٹ لسٹ کو دکانوں پر آویزاں رکھیں انتظامیہ اپنی رٹ ہر صورت قائم کریگی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا انہوں نے دودھ فروشوں کو تنبیہ کی مقرر نرخ سے تجاوز نہ کریں اور خالص دودھ فروشی کو یقینی بنائیں دودھ میں ملاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا بھاگ میرا علاقہ ہے یہاں کے عوام کی حالت سے بخوبی واقف ہوں بھاگ کی عوام کو خودساختہ مہنگائی کے رحم و کرم نہیں چھوڑا جاسکتا انہوں نے کہا بھاگ کی عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے تحصیل بھاگ میں امن و امان لیویز فورس کا اہم کردار ہے ہم علاقے کی عوام کا تحفظ ہر صورت یقینی بناکر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے تاکہ غریب عوام اپنے بچوں کے ساتھ سکون کی زندگی گزار سکیں۔