راولپنڈی،تھانہ سٹی پولیس کی اہم کارروائی،شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور بھتے کا مطالبہ کرنے والا ملزم گرفتار

ہفتہ 19 جون 2021 17:01

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) تھانہ سٹی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور بھتے کا مطالبہ کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کو محمد تاج نے درخواست دی کہ نامعلوم شخص نے اس کے موبائل پر کال کرکے جان سے مارنے اور 01کروڑ ر وپے بھتے کا مطالبہ کیا، جس پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کیا، ایس ایچ او سٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور بھتے کا مطالبہ کرنے والے ملزم مدثر جاوید کو ٹریس کرکے گرفتا رکرلیا،ایس پی راول نے ایس ایچ او سٹی اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے،ملزم جتنا ہی چالاک اور ہوشیار ہو قانون کی گرفت سے بچ نہیںسکتا۔