کشمیر ی بھارت کے خلاف پر زور مہم شروع کریں، سٹوڈنٹس یوتھ فورم

ہفتہ 19 جون 2021 17:03

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں سٹوڈنٹس یوتھ فورم نے کشمیریوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی غلامی سے آزادی کیلئے ایک نئی ٹھوس اور پر زور مہم شروع کریں ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموںوکشمیر سوشل یوتھ فورم نے مختلف علاقے میں چسپاں کیے جانے والے پوسٹروں کے ذریعے لوگوں پر زوردیا ہے کہ وہ ایک جاندار مہم شروع کریں تاکہ ان تمام مذموم بھارتی منصوبوںکو ناکام بنایا جاسکے جو وہ مقبوضہ جموںوکشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو مضبوط کرنے کیلئے بنا رہا ہے۔

سٹوڈنٹس یوتھ فورم نے ہفتہ کو پلوامہ اوربڈگام کے علاقوں میں پوسٹرچسپاں کیے جن میں رقم عبارت میں کشمیریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بڑے بڑے مظاہرے اور ریلیوں کا انعقاد کر کے عالمی برادری کو واضح پیغام دیں کہ کشمیری بھارت سے آزادی چاہتے ہیں۔ پوسٹروں کے ذریعے اقوام متحدہ اور مہذب دنیا سے بھی اپیل کی گئی کہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں مظالم کے خاتمے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے نریندر مودی کی فسطائی حکومت پر دبائو ڈالیں۔