چیئرمین جموں و کشمیر یونائٹڈ فورم سجاد احمد کا ٓآزادی پسند کارکن ناصر خان کی وفات پر اظہار رنج وغم

ہفتہ 19 جون 2021 17:03

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) جموں و کشمیر یونائٹڈ فورم کے چیئرمین سجاد احمد نے جموں خطے کے ضلع راجوری سے تعلق رکھنے والے آزادی پسند کارکن فرید احمد المعروف ناصر احمد خان کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سجاد احمد نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ناصر خان نی1990میں تحریک آزادی میں شمولیت اختیار کی تھی اور انہوںنے خطہ پیرپنجال میں تحریک آزادی کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔

انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی انتظامیہ نے تحریک آزادی کے ساتھ وابستگی کی پاداش میں انہیں چھ برس تک بھارتی جیلوں میں بھی رکھا ۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی تحریک آزادی کے حوالے سے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوںنے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :