فرنس آئل درآمد، پی ایس او نے مہنگے ٹینڈر منسوخ کر دیئے

حکومت کی جولائی میں بجلی کے متوقع بحران پر فرنس آئل منگوانے کی ہدایت

ہفتہ 19 جون 2021 17:03

فرنس آئل درآمد، پی ایس او نے مہنگے ٹینڈر منسوخ کر دیئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) جولائی میں متوقع بجلی کی لوڈشیڈنگ کے بحران سے نمٹنے کیلئے حکومتی آئل مارکیٹنگ کمپنی پی ایس او کی طرف سے فرنس آئل کی مہنگی بولیوں کے باعث ٹینڈر رد کر دیے گئے ہیں، وفاقی حکومت نے پاور ڈویژن کی طرف سے درآمدی ایل این جی کے نجی کمپنی کے ٹرمینل سالانہ مرمت پر ہونے کے باعث فرنس آئل کے پاور پلانٹس کو چلانے کیلئے پاکستان اسٹیٹ آئل کو فرنس آئل منگوانے کی فوری طور پر ہدایت کی تھی ۔

(جاری ہے)

پی ایس او نے جولائی کیلئے دونوں ٹینڈرز جاری کیے تھے ، پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق جاری ٹینڈرز کیلئے مقامی مارکیٹ میں فرنس آئل کی قیمت سے زائد بولیاں وصول ہوئیں جس پر پی ایس او نے ٹینڈرز منسوخ کر دیے ۔ پی ایس او کو فرنس آئل کی درآمد کیلئے 120,000فی ٹن بولیاں موصول ہوئیں جبکہ مقامی مارکیٹ میں فرنس آئل کی قیمت متوقع طلب کے پیش نظر بڑھ کر75ہزارٹن ہوگئی ہے ۔