راولپنڈی پولیس نے پولیس پارٹی پر فائرنگ سمیت مختلف جرائم میں ملوث 16ملزمان کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 19 جون 2021 16:53

راولپنڈی پولیس نے پولیس پارٹی پر فائرنگ سمیت مختلف جرائم میں ملوث 16ملزمان ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2021ء) راولپنڈی پولیس نے پولیس پارٹی پر فائرنگ سمیت مختلف جرائم میں ملوث 16ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔پولیس ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ ایس ایچ او صادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرکے اہلکاروں کو زخمی کرنے والے 04 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں زاہد محمود،مصطفی سلیم،حسن خورشیداورنزاکت علی شامل ہیں،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان سے شناخت پریڈ کے بعد تفتیش کی جارہی ہے، ایس پی راول کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی۔

تھانہ کلرسیداں پولیس نے شراب سپلائر ثقلین عابد کو گرفتا رکرلیا ،ملزم کے قبضہ سے 100بوتل شراب برآمد ہوئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی پولیس نے شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور بھتے کا مطالبہ کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا ۔ تھانہ سٹی پولیس کو محمد تاج نے درخواست دی کہ نامعلوم شخص نے اس کے موبائل پر کال کرکے جان سے مارنے اور 01کروڑ ر وپے بھتے کا مطالبہ کیا جس پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کیا، ایس ایچ او سٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور بھتے کا مطالبہ کرنے والے ملزم مدثر جاوید کو ٹریس کرکے گرفتا رکرلیا۔

پولیس ترجمان نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ تھانہ ائیر پورٹ پولیس کی اہم کاروائی،ہوائی فائرنگ کی وڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اُس کی تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے، ایس ایچ ا وائیر پورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی وڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اُس کی تشہیر کرنے والے ملزم نجیب علی کو گرفتارکرلیا،ملزم سے پسٹل 30بورمعہ ایمونیشن برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

دریں اثناءنصیر آباد پولیس کو بذریعہ 15کال قاسم آباد میں آتش بازی کے متعلق اطلاع ملی، جس پر ایس ایچ ا ونصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کرنے والے02ملزمان محمد اسد اور عرفان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے سامان آتش بازی برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ادھر ایس ایچ اوگنجمنڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے 02ملزمان سہیل احمد اور زاہد خان کوگرفتارکرلیا،ملزمان قبضہ سے گیس سلنڈرز، الیکٹرک کانٹے اوردیگر آلات ریفنگ برآمد ہوئے،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے05ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 04پستول30 بور معہ ایمونیشن اور 10لیٹر شراب برآمد کرلی ۔ تھانہ سٹی پولیس نے عثمان احمد سے01پستول30بور معہ ایمونیشن، تھانہ صادق آباد پولیس نے عالم زیب سے01 پستول30بور معہ ایمونیشن،محمد عثمان سے01پستول30بو ر معہ ایمونیشن، تھانہ مری پولیس نے شباب حیدر سے01پستول30بور معہ ایمونیشن، تھانہ گوجر خان پولیس نے محسن بشیر سے 10لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔