پاکستان، امریکا کو اپنے اڈے استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیگا، وزیراعظم کا واضح اعلان

ہفتہ 19 جون 2021 17:41

پاکستان، امریکا کو اپنے اڈے استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیگا، وزیراعظم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان افغانستان کے اندر کسی بھی طرح کی کارروائی کیلئے اپنے کسی بھی اڈے اور اپنی سرزمین کو امریکا کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیگا۔وزیر اعظم نے امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ہرگز نہیں، کسی بھی صورت ہم اپنے اڈوں کے استعمال کی اور نہ ہی پاکستانی حدود سے افغانستان میں کسی بھی طرح کی کارروائی کی اجازت دیں گے۔

(جاری ہے)

انٹرویو لینے والے جوناتھن سوان نے سوال کیا کیا آپ امریکی حکومت کو پاکستان میں سی آئی اے کی موجودگی کی اجازت دیتے ہیں تاکہ وہ القاعدہ کے خلاف سرحد پار انسداد دہشت گردی مشن چلائیں جیسے داعش یا طالبان ۔وزیر اعظم نے جواب دیا ہرگز نہیں، ان کے واضح ردعمل پر حیرت میں آکر انٹرویو لینے والے نے وزیر اعظم سے ان کے رد عمل کی تصدیق کے لیے سوال کیا کیا واقعی۔یاد رہے کہ حال ہی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے ایسے کسی بھی امکان کو مسترد کر دیا تھا ،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھی کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان میں امریکی ایئر بیس کے امکان کو رد کر دیا تھا۔