صادق سنجرانی کی ایران کے نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد

نومنتخب صدر پاکستان کے دوست ہیں ، انکی قیادت میں پاکستان ایران دوستی مزید مستحکم ہو گی، گفتگو

ہفتہ 19 جون 2021 17:41

صادق سنجرانی کی ایران کے نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ایران کے نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نومنتخب صدر پاکستان کے دوست ہیں ، انکی قیادت میں پاکستان ایران دوستی مزید مستحکم ہو گی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سید ابراہیم رئیسی کی کامیابی کا سن کر خوشی ہوئی ، دلی مبارک باد دیتا ہوں۔

انہوںنے کہاکہ نومنتخب صدر پاکستان کے دوست ہیں ، انکی قیادت میں پاکستان ایران دوستی مزید مستحکم ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان کی پارلیمان ، حکومت اور عوام کی جانب مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو اہم سمجھتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ علاقائی سلامتی اور امن کے لئے خطے کی قیادت کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی وسیع تجربات رکھتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ امید ہے علاقائی تعاون اور رابطہ کاری کیلئے نئی راہیں ہموار ہونگی۔ انہوںنے کہاکہ مذہبی ، سماجی اور ثقافتی مماثلتیں دونوں ملکوں کو مزید قریب لانے اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :