جلد تمام مکاتب فکر کا قرآن مجید کا متفقہ ترجمہ سکولوں اور کالجوں میں پڑھایا جائیگا، پیر نور الحق قادری

یہ اقدام وزیراعظم عمران خان انجام دے رہے ہیں جن کو یہودی ایجنٹ کا الزام دیا جاتا ہے ،لاہور کے ایک مدرسے میں واقعہ انتہائی قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے ایسے افراد نشان عبرت بنانے کے لیے اقدامات اٹھانا ہونگے،ڈاکٹر مفتی سرفراز نعیمی شہید نے اتحاد امت کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں اور دہشت گردی کے خلاف آواز حق بلند کی ، وفاقی وزیر کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 19 جون 2021 18:23

جلد تمام مکاتب فکر کا قرآن مجید کا متفقہ ترجمہ سکولوں اور کالجوں میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نوالحق قادری نے کہا ہے کہ جلد تمام مکاتب فکر کا قرآن مجید کا متفقہ ترجمہ سکولوں اور کالجوں میں پڑھایا جائیگا، یہ اقدام وزیراعظم عمران خان انجام دے رہے ہیں جن کو یہودی ایجنٹ کا الزام دیا جاتا ہے ،لاہور کے ایک مدرسے میں واقعہ انتہائی قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے ایسے افراد نشان عبرت بنانے کے لیے اقدامات اٹھانا ہونگے،ڈاکٹر مفتی سرفراز نعیمی شہید نے اتحاد امت کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں اور دہشت گردی کے خلاف آواز حق بلند کی ۔

ہفتہ کو مفتی سرفراز احمد نعیمی شہید کی برسی کے موقع پر اتحاد امت کا نفر نس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ مفتی سرفراز احمد نعیمی شہید نے اسلام کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں،جن کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا آج رواداری کا عنصر کم ہوتا جا رہا ہے ہمیں اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی شہید کی گراں قدر دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کا تمام مکاتب فکر کا متفقہ ترجمہ جلد کالج اور سکولوں میں پڑھایا جائے گا ،یہ کام وہ وزیراعظم عمران خان انجام دے رہے ہیں جن کو یہودیوں کو ایجنٹ کا الزام دیا جاتا ہے۔پیر نور الحق قادری نے کہا کہ لاہور میں ایک مسجد اور مدرسے میں ایک واقعہ پیش آیا ہے جو انتہائی نا قابل برداشت ہے ،مسجد اور مدرسے میں یہ کام ہو رہا ہے تو پھر کہاں سے خیر کی توقع ہو گی ،ہمیں اپنے اندر اصلاح کا ایک نظام بنانا ہو گا ۔

انہوںنے کہاکہ کب تک ہم ان واقعات کو سازش قرار دیتے رہے گئے ایسے افراد کی سندیں منسوخ ہونی چاہیے اور انکو قانون کے حوالے کرنا ہوگا تاکہ دیگر اس سے نصیحت حاصل کریں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کو اس وقت مذہبی ہم آہنگی کی ضرورت ہے ،تقریب مفتی گلزار احمد نعیمی علامہ ناصر عباس ،ضیاء اللہ شاہ ،اور دیگر علماء کرام نے شہید سرفراز احمد نعیمی کی اسلام اور مذہبی ہم آہنگی کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔