تلخیوں کو ختم کر نے کا وقت آگیا ہے ، تمام جماعتوں کو ملکر الیکشن اصلاحات کیلئے بیٹھنا چاہیے ،، وزیر داخلہ

ہزار اضافی فیس کے ساتھ ایک دن میں پاسپورٹ مل سکتا ہے، عمران خان حکومت میں تین لاکھ ویزے جاری ہوئے ہیں، ایگزٹ ویزا بھی آن لائن ہوگیا ہے، تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز میں نادرا آفس کھل رہے ہیں، شیخ رشیدا حمد کا اظہار خیال

ہفتہ 19 جون 2021 18:23

تلخیوں کو ختم کر نے کا وقت آگیا ہے ، تمام جماعتوں کو ملکر الیکشن اصلاحات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تلخیوں کو ختم کر نے کا وقت آگیا ہے ، تمام جماعتوں کو ملکر الیکشن اصلاحات کیلئے بیٹھنا چاہیے ،2 ہزار اضافی فیس کے ساتھ ایک دن میں پاسپورٹ مل سکتا ہے، عمران خان حکومت میں تین لاکھ ویزے جاری ہوئے ہیں، ایگزٹ ویزا بھی آن لائن ہوگیا ہے، تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز میں نادرا آفس کھل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ماضی میں مہنگی بجلی کے معاہدے کیے گئے تھے، جتنے مسائل پیدا ہوئے وہ مہنگی بجلی کے باعث پیدا ہوئے، سب ہی لوگ آئی ایم ایف کے پاس مجبوری کے تحت ہی جاتے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے نو بلین ڈالرز بھیجے ہیں، پاکستان میں بجلی سستی ہوجائے تو بہت سے مسائل حل ہوجائیں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ چار سال کی حکومت کے بعد لوگ الیکشن میں اتر جاتے ہیں، پاکستان میں وہ وقت آگیا ہے کہ ہمیں تلخیوں کو ختم کرنا ہے، تمام جماعتوں کو مل کر الیکشن اصلاحات کے لیے بیٹھنا چاہیے۔