افغانستان سے امریکا کی واپسی کے بعد امن کا قیام صرف پاکستان کی ذمہ داری نہیں، شاہ محمود قریشی

افغانستان کی صورتحال پیچدہ ہے اور اس وقت افغانستان کے اندر طاقت کے حصول کے لیے رسا کشی جاری ہے، وزیر خارجہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد خطے میں قیام امن کی تمام تر ذمہ داری کا بوجھ اکیلے پاکستان پر نہیں ڈالا جا سکتا، انٹرویو

ہفتہ 19 جون 2021 18:23

افغانستان سے امریکا کی واپسی کے بعد امن کا قیام صرف پاکستان کی ذمہ داری ..
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد خطے میں قیام امن کی تمام تر ذمہ داری کا بوجھ اکیلے پاکستان کے کندھوں پر نہیں ڈالا جاسکتا۔ترک میڈیا کو انٹرویو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پیچدہ ہے اور اس وقت افغانستان کے اندر طاقت کے حصول کے لیے رسا کشی جاری ہے۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد خطے میں قیام امن کی تمام تر ذمہ داری کا بوجھ اکیلے پاکستان پر نہیں ڈالا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے دیگر عالمی طاقتوں کا کردار بھی شامل ہے، افغانستان اور خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان ایک شراکت دار ہے اور تمام شراکت داروں کو باہمی تعاون سے ملکر یہ ذمہ داری نبھانا ہو گی۔وزیر خارجہ نے کہاکہ مسئلہ کشمیر جیسے ایشو جنوبی ایشیا میں معاشی ترقی اور استحکام کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں، بین الاقوامی برادری کو اس طرف بھی فوری توجہ دینی چاہیے۔