شاہ محمود قریشی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں پر تبادلہ خیال

سرحد پر مارکیٹس اور اضافی سرحدی گزرگاہیں کھولنے کے ایم اویوز سے عوامی رابطوں کو فروغ ملے گا،شاہ محمود قریشی

ہفتہ 19 جون 2021 19:03

شاہ محمود قریشی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات کے تمام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے انتالیا ڈپلومیسی فورم کے اجلاس کے موقع پر ترکی میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ حالیہ چند برسوں میں مختلف شعبوں میں ایران اور پاکستان کے تعلقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ نے کہاکہ سرحد پر مارکیٹس اور اضافی سرحدی گزرگاہیں کھولنے کے ایم اویوز سے عوامی رابطوں کو فروغ ملے گا۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ان اقدامات سے سرحدی علاقوں کے عوام کو روزگار کے مواقع ملنے سے ان کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب کو افغان امن عمل اور افغانستان سے دوطرفہ تعلقات سے متعلق پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا،گزشتہ چند ماہ کے دوران پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کی یہ تیسری ملاقات ہے ،واضح رہے کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے رواں سال اپریل میں ایران کا سرکاری دورہ کیا تھا۔