وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا قلعہ دیدار سنگھ میں زیادتی کے بعد طالبہ کے قتل کے واقعہ کا نوٹس، پولیس کا فوری ایکشن ، ملزم گرفتار

ہفتہ 19 جون 2021 19:19

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا قلعہ دیدار سنگھ میں زیادتی کے بعد طالبہ کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے گوجرانوالہ کے علاقے قلعہ دیدار سنگھ میں زیادتی کے بعد طالبہ کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ واقعہ میں ملوث ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائی-معصوم طالبہ کے قتل میں ملوث ملزم قانون کے تحت سخت سزا کا حقدار ہی-انہوںنے کہاکہ متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف دیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہی-دریں اثناء وزیراعلی عثمان بزدار کے نوٹس پر گوجرانوالہ پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے قلعہ دیدار سنگھ میں طالبہ کے قتل میں ملوث ملزم علی رضا کو گرفتار کر لیاہی-وزیراعلی عثمان بزدار نے گرفتار ملزم کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ معصوم طالبہ کے قتل میں ملوث کسی رعایت کا مستحق نہیں۔وزیراعلی عثمان بزدارنے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہی-