بڑی تیزی کے ساتھ بولان میڈیکل فیکلٹی کے مسائل حل کرنے کیلئے تواتر کے ساتھ کام کر رہیں ہیں ، میر زیب شاھوانی

ڈاکٹرز ملازمین کو یکسر نظر انداز کیا جارہا ہے ملازمین کی ترقیوں پر کسی قسم کی پیش رفت کا نہ ہونا ملازمین کو دیوار سے لگانا ہے ،صدر ورکرز ایسو سی ایشن

ہفتہ 19 جون 2021 19:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) ورکرز ایسو سی ایشن بی ایم سی کے صدر میر زیب شاھوانی ایپکا بولان میڈیکل کالج کے صدر عبدالباسط شاہ، جنرل سیکرٹری میر مشتاق احمد لہڑی چیئرمین ندیم احمد نائب صدر ملک امان اللہ خان نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ بڑی تیزی کے ساتھ بولان میڈیکل فیکلٹی کے مسائل کے حل کے لئے تواتر کے ساتھ بولان میڈیکل انتظامیہ سیکرٹری ہیلتھ کام کر رہیں ہیں جن مسائل کی نشاندہی تحریک بحالی بی ایم سی نے کی تھی آج اس پر سنجیدہ پیش رفت سامنے آرہی ہیںمگر اس دوران انتہائی افسوس کا مقام دیکھنے میں آیا ہے کہ نان ڈاکٹرز ملازمین کو یکسر نظر انداز کیا جارہا ہے ملازمین کی ترقیوں پر کسی قسم کی پیش رفت کا نہ ہونا اور ساتھ ساتھ ترقیاں عمل میں لائے بغیر براراست تعیناتیاں کرنا ملازمین کو دیوار سے لگانا ہے نہ تو اب تک ملازمین کے خلاف بے بنیاد مقدمات کا خاتمہ ہوسکا اور نہ ہی پینے کے پانی کا مسئلہ حل کیا گیا اسی طرح ملازمین کے بچوں کی سیٹوں کا مسئلہ بھی زیر التوا ہے موجودہ مایوس کن صورتحال ایک بار پھر سے ملازمین کو احتجاج پر مجبور کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :