اسداللہ بھٹو، حافظ نعیم الرحمن محمد یوسف (کل) ضلع شمالی میں خطاب کریںگے

ہفتہ 19 جون 2021 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) تعزیتی ریفرنس بیاد مقصود احمد ملک مرحوم-"رکن شوریٰ جماعت اسلامی ضلع شمالی 20"جون بروز اتواردوپہر12:30بجے جامع مسجدابوحذیفہ سیکٹرZ-4زگلشن معمارمیں ہوگا۔

(جاری ہے)

جس سے اسداللہ بھٹو نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان،حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی کراچی اورمحمدیوسف امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی خطاب کریں گے ۔جبکہ جماعت اسلامی علاقہ گڈاپ ضلع شمالی کے تحت اجتماع عام20جون بروز اتوار دن11بجے مسجدامینیہ گڈاپ سٹی میں ہوگا ۔جس سے حافظ نعیم الرحمن امیرجماعت اسلامی کراچی،محمد یوسف امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی اور امتیاز احمد پالاری نائب جماعت اسلامی یوتھ صوبہ سندھ خطاب کریں گے۔