لاہور میں فلٹریشن پلانٹس بند ہونے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

ہفتہ 19 جون 2021 20:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) لاہور میں فلٹریشن پلانٹس بند ہونے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں متعدد جگہوں پر فلٹریشن پلانٹس بند پڑے ہیں۔

(جاری ہے)

کئی علاقوں کے شہرفلٹریشن پلانٹس بند ہونے سے شہری پینے کے صاف پانی کو ترس گئے ہیں۔لاہور کے علاقہ مزنگ،وارث روڈ،سمن آباد سمیت متعدد علاقوں کے فلٹریشن پلانٹس بند ہیں۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ لاہور میں خراب فلٹریشن پلانٹس کو فوری بحال کیا جائے۔شہریوں کو پینے کا صاف پانی ترجیحی بنیادوں پر فراہم کیا جائے۔